آئی سی سی ون ڈے رینکنگ جاری: بابر پہلے شبمن دوسرے نمبر پر، امام اور فخر کی تنزلی

میڈیا 92 نیوزڈسک
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے پلیئرز کی رینکنگ جاری کر دی۔

ون ڈے بیٹرز میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم کا 863 پوائنٹس کے ساتھ پہلا نمبر برقرار ہے جب کہ دوسرے نمبر پر بھارتی اوپنر شبمن گل 759 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ موجود ہیں۔

رینکنگ میں جنوبی افریقا کے رسی وین ڈر ڈوسن تیسرے نمبر پر ہیں، آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر ایک درجے ترقی کے بعد چوتھے نمبر پر آگئے۔

پاکستان کے اوپنر امام الحق ایک درجے تنزلی کے بعد پانچویں نمبر پر چلےگئے، جنوبی افریقا کے وکٹ کیپر بیٹر کوئنٹن ڈی کوک ایک درجے ترقی کے بعد ساتویں نمبر پر آگئے۔

بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کی ایک درجہ تنزل کے بعد رینکنگ میں پوزیشن 8 ہوگئی ہے، بھارتی کپتان روہت شرما کی رینکنگ میں ایک درجے ترقی ہوئی جس کے بعد وہ 9 ویں نمبر پر آگئے، پاکستان کے فخر زمان ایک درجے تنزلی کے بعد 10 ویں نمبر پر چلے گئے۔

ون ڈے بولرز رینکنگ:

ون ڈے بولرز کی رینکنگ میں آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ پہلے نمبر پرہیں، مچل اسٹارک دوسرے ، ٹرینٹ بولٹ کی تیسری پوزیشن ہے۔

آسٹریلیا کے ایڈم زیمپا ایک درجہ تنزلی کے بعد چوتھے نمبر پر چلے گئے، نیوزی لینڈ کے میٹ ہینری کا پانچواں اور افغانستان کے مجیب الرحمٰن کا چھٹا نمبر ہے۔

بھارت کے کلدیپ یادیو ایک درجے ترقی کے بعد ساتویں نمبر پر موجود ہیں، افغانستان کے راشد خان کی ایک درجے تنزلی 8 ویں نمبر پر آگئے۔

پاکستان کے اسٹار فاسٹ بولر شاہین آفریدی کی دسویں اور حارث رؤف 21 ویں نمبر پر موجود ہیں۔

آئی سی سی آل راؤنڈر رینکنگ:

ون ڈے آل راؤنڈرز میں بنگلادیش کے شکیب الحسن کا پہلا نمبر برقرار ہے، دوسرے نمبر پر افغانستان کے محمد نبی ہیں۔

آل راؤنڈر کی رینکنگ میں تیسرے نمبر پر زمبابوے کے سکندر رضا براجمان ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …