9 مئی کے ملزمان کے روزانہ ٹرائل کے فیصلے پر عملدر آمد یقینی بنانے کا فیصلہ

میڈیا 92 نیوزڈسک
لاہور: پنجاب حکومت نے سانحہ 9 مئی کے ملزمان کے ٹرائل کے فیصلے پر عملدرآمد یقینی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے 9 مئی کے واقعات پر لاہور کے تمام چالان تین روز میں پیش کرنے کا حکم دیا ساتھ ہی جڑانوالہ واقعے میں جلنے والے 13 گرجا گھروں کی تعمیر و بحالی 2 ہفتے میں مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں 9 مئی اور جڑانوالہ کے واقعات سے متعلق امور پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے تین وزرا اور اعلیٰ افسران پر مشتمل ٹیم کو جڑانوالہ کا دورہ کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی اور ساتھ ہی 9 مئی کے واقعات پر لاہور کے تمام چالان تین روز میں پیش کرنے کا حکم دیا۔

اس کے علاوہ اجلاس میں 9 مئی کے ملزمان کے جیل میں روزانہ ٹرائل کے فیصلے پر عملدر آمد یقینی بنانے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

اس دوران نگران وزیراعلیٰ پنجاب کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ جڑانوالہ میں 9 گرجا گھروں کی تعمیر و تزئین مکمل ہو چکی ہے جس پر محسن نقوی دیگر 13 گرجا گھروں کی تعمیر و بحالی دو ہفتے میں مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …