ایشیاکپ کی دلچسپی اور مزہ برباد کرنیوالے جے شاہ شائقین کرکٹ کے نشانے پر

میڈیا 92 نیوزڈسک
ایشین کرکٹ کونسل ( اے سی سی ) کے صدر اور بھارتی کرکٹ بوڈ ( بی سی سی آئی ) کے سیکرٹری جے شاہ تنقید کی زد میں آگئے۔

ایشیا کپ ون ڈے سپر فور مرحلے میں بارش کی وجہ سے پاکستان اور بھارت کا میچ کل معطل کر دیا گیا تھا جس میں بھارت نے 24.1 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بنائے تھے تاہم بارش کی وجہ سے میچ دوبارہ شروع نہ ہوسکا اور معطل کر دیا گیا تھا ۔

میچ کیلئے آج کا دن ریزرو ڈے کے طور پر رکھا گیا تھا لیکن بارش کے باعث میچ آج بھی تاخیر کا شکار ہے اور ریزرو ڈے پر بھی میچ اب تک شروع نہیں ہو سکا ہے۔

شائقین کرکٹ اور کرکٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ اے سی سی کے یکطرفہ فیصلوں نے ایشیا کپ کا مزہ کرکرا کر دیا، پاکستان اور بھارت کے درمیان راؤنڈ میچ بھی بارش کی وجہ سے منسوخ ہوا تھا۔

کرکٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ جب ہمبنٹوٹا اور دمبولا کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ وہاں کا موسم کولمبو سے بہتر ہے تو میچز ہمبنٹوٹا یا دمبولا کیوں منتقل نہیں کیے گئے، جے شاہ کے فیصلوں کی وجہ سے کرکٹ کا نقصان ہو رہا ہے۔

یاد رہےکہ اس سے قبل 2 ستمبرکو ہونے والا پاک بھارت میچ بارش کے باعث بے نتیجہ ختم ہوگیا تھا اور دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ مل گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …