سائفر کیس: ’شادی کے بعد کی مجبوریوں کا آپ کو احساس بعد میں ہوگا‘، جج کا نعیم پنجوتھا سے مکالمہ

میڈیا 92 نیوزڈسک
اسلام آباد: سیکریٹ عدالت میں سائفر کیس کی سماعت کے دوران جج ابو الحسنات اور عمران خان کے وکیل نعیم پنجوتھا کے درمیان دلچسپ مکالمہ ہوا۔

سیکریٹ عدالت کے جج ابو الحسنات نے عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے خلاف سائفر کیس کی سماعت کی جس سلسلے میں چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل نعیم پنجوتھا عدالت میں پیش ہوئے جب کہ اسپیشل پراسیکیوٹرز سپریم کورٹ میں مصروفیات کے سبب عدالت نہ پہنچ سکے جس کے باعث ان کا انتظار کرنا پڑا۔

پراسیکیوٹر کے نہ آنےکے باوجود وکیل سلمان صفدر نے عدالت سے سماعت شروع کرنے کی استدعا کی جس پر جج ابوالحسنات نے سائفرکیس کی سماعت میں وقفہ کردیا۔

ذرائع کے مطابق دورانِ سماعت جج ابوالحسنات کی رخصت پر جج اور وکیل نعیم پنجوتھا کے درمیان مکالمہ ہوا، وکیل نعیم پنجوتھا نے کہا کہ آپ گزشتہ ہفتے چھٹی پرتھے، آپ کی رخصت پر ڈیوٹی جج بھی موجود نہیں تھے، ڈیڑھ ہفتے سےضمانت پردلائل نہیں ہوئے، آج بھی پراسیکیوٹر وقت پرنہیں آئے۔

جج ابوالحسنات نے نعیم پنجوتھا سے سوال کیا کہ آپ کی اہلیہ نہیں کیا؟ اس پر نعیم پنجوتھا نے کہا کہ میری ابھی شادی نہیں ہوئی۔

جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے اس پر کہا جب شادی ہوگی تو میں آپ کی شادی پر ضرور آؤں گا، آپ کوشادی کے بعد اہلیہ کی ذمہ داری کا احساس ہوگا، شادی کے بعد کی مجبوریوں کا آپ کو احساس بعد میں ہوگا۔

واضح رہے کہ سیکریٹ ایکٹ عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین کے رخصت پر ہونے کی وجہ سے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور سائفر کیس کی سماعت 9 ستمبر کو ملتوی کر دی تھی، جج ابوالحسنات ذوالقرنین کی رخصت کے بارے میں عدالتی عملے نے پی ٹی آئی وکلا کو آگاہ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …