پاک بھارت میچ ریزرو ڈے: مسلسل ہونیوالی بارش رُک گئی، کورز ہٹا دیے گئے

میڈیا 92 نیوزڈسک
ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے ریزرو ڈے میچ کے لیے بھارتی اور پاکستانی کرکٹ ٹیم اسٹیڈیم پہنچ گئی اور بارش بھی رک گئی۔

اس سے قبل بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسٹیڈیم پہنچتے ہی موسلا دھار بارش شروع ہو گئی تھی جو کہ اب تھم چکی ہے اور گراؤنڈ س کورز ہٹائے جارہے ہیں۔

آج پاکستان اور بھارت کا میچ تاخیر سے شروع ہوگا، پاک بھارت ٹاکرا پاکستانی وقت کے مطابق ڈھائی بجے شروع ہونا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان اور بھارت کے اہم میچ کو مسلسل بارش اور گراؤنڈ فیلڈ خراب ہونے کی وجہ سے معطل کر کے ریزرو ڈے پر منتقل کر دیا گیا تھا۔

ریزرو ڈے پر آج وہیں سے کھیل شروع ہو گا جہاں گزشتہ روز ختم ہوا تھا۔

گزشتہ روز بارش کی وجہ سے صرف 24.1 اوورز کا کھیل ممکن ہو سکا تھا، جس میں بھارت نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بنائے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …