ڈالرز اور بجلی چوری کیخلاف سخت ایکشن، ایس آئی ایف سی اجلاس کی اندرونی کہانی

میڈیا 92 نیوزڈسک
اسلام آباد: وزیراعظم کی سربراہی میں گزشتہ ہفتے ہونے والے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کےاجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

ایس آئی ایف سی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ڈالرکی قیمت مارکیٹ کے برابرلانے کے لیے ہر ممکن کارروائی ہوگی اور روپے کی قیمت مارکیٹ کے مطابق لانے تک کوئی محکمہ کارروائیاں بند نہ کرے، ایف آئی اے، حساس ادارے، ایف بی آر اور اسٹیٹ بینک مل کرکارروائیاں کریں۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قیمت اس وقت 250 روپے کے لگ بھگ ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہےکہ ڈالرکی قیمت مارکیٹ ویلیوکے مطابق لانے تک ہنگامی بنیادوں پرکام کریں، ڈالرکی قیمت میں جعلی اضافہ روکنے میں سول و عسکری ادارے ہرممکن باہم تعاون کریں۔

ایس آئی ایف سی نے کہا کہ بجلی چوری کا خاتمہ بھی ترجیح رہے گا، انٹیلی جنس بیوروبجلی چوری میں مدد کرنے والے سرکاری اہلکاروں کی فہرستیں بنائے گی جب کہ بجلی چوری میں ملوث اہلکاروں کی فہرستیں 3 دن میں وزیراعظم آفس پہنچادی جائیں گی، بجلی چوری میں ملوث اہلکاروں کی تبدیلی اور تعیناتی کی بجائے ان کوسزائیں دی جائیں گی۔

اجلاس کے شرکا نے کہا کہ بجلی چوری میں مدد فراہم کرنے والوں کی تبدیلی سزا نہیں ہے، بجلی چوری میں ملوث اہلکاروں کے خلاف فوجداری قوانین کے تحت کاروائی کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …