ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کارروائیاں، انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر مزید سستا

میڈیا 92 نیوزڈسک
وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے ڈالر کی اسمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف کارروائیوں کے آغاز کے بعد سے پاکستانی روپے کی قدر میں بہتری کا سلسلہ جاری ہے۔

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔

آج کاروباری ہفتے کے آغاز پر انٹر بینک میں امریکی ڈالر کا بھاؤ 1.45 روپے کم ہوا ہے، انٹر بینک میں ایک ڈالر 301 روپے 50 پیسے کا ہے۔

انٹر بینک میں امریکی ڈالر اپنی بلند ترین سطح سے 5 روپے 60 پیسے نیچے آیا ہے ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 6 روپے سستا ہو کر 299 روپے کا ہو گیا ہے۔

اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاؤنڈ 370 روپے جبکہ یورو 316 روپے کا ہے، سعودی ریال 79 روپے اور اماراتی درہم 82 روپے کا ہے۔

گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران بھی پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں بڑی کمی دیکھی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …