صادق آباد سے اغوا کی جانیوالی فیملی 11 روز بعد گھر پہنچ گئی

میڈیا 92 نیوزڈسک
راولپنڈی: صادق آباد سے اغوا کی جانے والی فیملی 11 روز بعد گھر واپس پہنچ گئی۔

فیملی ذرائع کے مطابق متاثرہ فیملی کو 29 اگست کو تھانہ صادق آباد کے علاقے سے اغوا کیا گیا تھا، مغویوں میں 2 خواتین، 2 کمسن بچے اور 2 مرد شامل تھے جب کہ مغوی خاندان کے اہلخانہ نے لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ سے رجوع کر رکھا تھا۔

مغوی خاندان نے فیملی کے اغوا کا الزام پولیس پرہی عائد کیا تھا اور عدالت نے آر پی او راولپنڈی کو مغوی خاندان کی بازیابی کے لیے 2 دن کی مہلت دے رکھی تھی۔

ذرائع کا بتانا ہےکہ فیملی کے اغوا کا واقعہ لین دین کے تنازع پر پیش آیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …