3 پیسرز نے پاکستان کو خطرناک بنادیا ہے: شعیب اختر

میڈیا 92 نیوزڈسک
قومی ٹیم کے سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر کا کہنا ہے کہ شاہین آفریدی ، حارث رؤف اور نسیم شاہ کے جوڑ نے پاکستانی ٹیم کو خطرناک بنادیا ہے اور یہ تینوں بے حد پراعتماد ہیں۔

حال ہی میں اسپورٹس اسٹار نامی شو میں ہربھجن سنگھ کے ہمراہ گفتگو کے دوران شعیب اختر کا کہنا تھا کہ ’ان تینوں کی موجودگی دوسری ٹیموں کو بتاتی ہے کہ پاکستانی بولنگ کتنی خطرناک ہے، تینوں بولر ز بااعتماد ہیں، وہ رنز سے خوف نہیں کھاتے وکٹ لے کر دکھاتے ہیں۔

شاہین، حارث اور نسیم کو وسیم اکرم اور وقار یونس جیسی بولنگ لائن اپ کہے جانے پر شعیب اختر نے اعتراف کیا کہ تینوں فاسٹ بولرز بے حد ٹیلنٹڈ ہیں۔

شعیب اختر نے پاکستان کی جانب سے دنیا کے بہترین فاسٹ بولر پیدا کرنے کی صلاحیت پر بے حد خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے پاس اس وقت دنیا کے بہترین فاسٹ بولر ز ہیں، شاہین اس وقت اپنے کیرئیر کے عروج پر ہیں، حارث بھی شاہین کے مائنڈ سیٹ یعنی وکٹ لینے کے انداز سے آگے بڑھ رہا ہے۔

ہمارے پاس ایک اسپنر کی کمی ہے: شعیب اختر
سابق بولر نے نسیم شاہ کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ نسیم کو وکٹ لینے کے انداز سے بولنگ کرنی چاہیے، وہ اسٹاک بولنگ کے بجائے وکٹ لینے کی کوشش کریں کیوں کہ ان کی بال شاہین سے زیادہ سوئنگ کرتی ہے۔

سابق کرکٹر کاکہنا تھا کہ ہمارے پاس ایک اسپنر کی کمی ہے، شاداب اگرچہ بہترین بولر ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ بھی ٹیم میں ایک اسپنر اور ہونا چاہیے، پاکستان کے پاس مڈل آرڈر کیلئے عبد الرزاق جیسے بولنگ آرڈر کی کمی ہے، ہمیں بھارت کیخلاف فہیم اشرف کو کھلانا چاہیے کیوں کہ ایسی صورت میں ہماری بولنگ مزید اچھی ہوتی ہے۔

انگلیند آسٹریلیا پاکستان ہی وہ تین فیورٹ ٹیمیں ہیں جو ورلڈکپ جیت سکتی ہیں: شعیب اختر
بھارتی ٹیم پر بات کرتے ہوئے شعیب اختر نے کہا کہ 2 سال سے بھارت کیوں اپنی فائنل ٹیم کا اعلان نہیں کرسکا ہے، بھارتی ٹیم اگر ایک میچ میں 150 سے 200 رنز پر آؤٹ ہوجائے تو اس کے بعد بھارت ایک بولر کم کرکے ٹیم میں بیٹسمین بڑھادیتا ہے، میرے خیال میں بھارت کا بیٹنگ اور بولنگ دونوں آرڈر سیٹ نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان تین فاسٹ بولرز اور دو اسپنرز کے ساتھ ورلڈکپ کیلئے میدان میں اترے گا، انگلینڈ، آسٹریلیا اور پاکستان ہی وہ تین فیورٹ ٹیمیں ہیں جو ورلڈکپ جیت سکتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …