’اب میں بکتربند گاڑی میں نہیں جاؤں گا‘، پرویز الٰہی کا پولیس کے ساتھ جانے سے انکار

میڈیا 92 نیوزڈسک
اسلام آباد: پی ٹی آئی کے صدر پرویز الٰہی نے عدالت کی جانب سے جوڈیشل ریمانڈ دیے جانے کے بعد پولیس کے ساتھ جانے سے انکار کردیا۔

اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی کی عدالت کی جانب سے جوڈیشل ریمانڈ دیے جانے کے بعد پولیس پرویز الٰہی کو لینے کمرہ عدالت میں پہنچی تو پولیس اور سابق وزیراعلیٰ کے درمیان گفتگو ہوئی۔

پولیس افسر نے پرویز الٰہی سے کہا کہ چوہدری صاحب آئیں چلیں، اس پر پرویز الٰہی نے جواب دیا کہ جوڈیشل ریمانڈ کا آرڈر ملے گا تو چلوں گا، اب میں نے آپ کے ساتھ نہیں جانا، عدالت نے اڈیالہ جیل بھیجا ہے، آپ پہلے والے کام نہ کریں، اب اڈیالہ جیل کے لیے گاڑی کون دے گا۔

پولیس نے پرویز الٰہی سے کہا کہ جس بکتربند میں آئے، اس میں اے سی لگا ہوا ہے، پولیس افسر کے بتانے پر پرویز الٰہی نے ہنستے ہوئے جواب دیا کہ اب میں بکتربند گاڑی میں نہیں جاؤں گا۔

پرویز الٰہی نے پولیس افسر سے مکالمہ کیا کہ اپنے محرر سے تو بات کراؤ، میرے سامان کا کیا ہوگا؟ پولیس افسر نے جواب دیا کہ سر آپ کا سامان گاڑی میں ساتھ لائے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …