خواتین ٹیچر سے پرنسپل کی زیادتی کا کیس: پولیس کو تاحال کوئی متاثرہ خاتون نہ ملی

میڈیا 92 نیوزڈسک
کراچی:گلشن حدید میں نجی اسکول کے پرنسپل کی خواتین ٹیچر سے مبینہ زیادتی کے کیس میں کوئی متاثرہ خاتون تاحال پولیس کو نہیں ملی۔

گزشتہ روز مقدمے کے تفتیشی افسر نے تصدیق کی تھی کہ ایک متاثرہ خاتون نے پولیس سے رابطہ کیا جس کے بعد خاتون کا بیان ریکارڈ کیا جائے گا تاہم اب تفتیشی حکام کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز عدالت پہنچنے والی متاثرہ خاتون کا بھی موبائل کل سے بند ہے۔

تفتیشی حکام کے مطابق متاثرہ خواتین کے سامنے نہ آنے سے کیس کمزور ہورہا ہے البتہ ٹیکنیکل سپورٹ کے لیے ایف آئی اے سائبرکرائم کی مدد لینے کا فیصلہ کیا ہے، اسکول کا ڈی وی آر اورپرنسپل کا موبائل فون فارنزک کے لیے لاہور بھجوایا ہے۔

تفتیشی حکام کا کہنا ہےکہ اسکول میں سی سی ٹی وی انسٹالیشن کمپنی کے مالک کو حراست میں لیا ہے، سی سی ٹی وی انسٹال کرنے والے ٹیکنیشن کی جانب سے پرنسپل کو بلیک میل کرنے کے شواہد نہیں ملے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …