ایشیا کپ سپر فور مرحلہ، بنگلادیش کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

میڈیا 92 نیوزڈسک
ایشیا کپ کے سپر فو ر مرحلے کے پہلے میچ میں بنگلا دیش نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کا پہلا میچ آج قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان کھیلا جارہا ہے۔

بنگلادیش کے خلاف میچ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم میں ایک تبدیلی کرتے ہوئے فاسٹ بولنگ آل راؤنڈر فہیم اشرف نے اسپنر محمد نواز کی جگہ لے لی ہے۔

قومی ٹیم میں اوپنر امام الحق، فخر زمان، بابر اعظم، افتخار احمد، محمد رضوان، سلمان علی آغا، شاداب خان، فہیم اشرف، حارث رؤف، شاہین آفریدی اور نسیم شاہ شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …