کیا بھارت پاکستان سے ہارنے سے ڈرتا ہے؟ جے شاہ کی من مانیوں پر نجم سیٹھی کا سوال

میڈیا 92 نیوزڈسک
پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) کے سابق چیئرمین نجم سیٹھی نے جے شاہ کی ایشیا کپ کا وینیو تبدیل نہ کرنے کی ’میں نہ مانوں ‘ضد پر بھارت کے ہارنے کے ڈر کا سوال اٹھادیا۔

سابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے ایکس (ٹوئٹر ) پر سری لنکا میں ہونے والی بارشوں کا شیڈول شیئر کرتے ہوئے ٹوئٹ کی جس میں انہوں نے بتایا کہ ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) اور بھارتی کرکٹ بورڈ نے پی سی بی کو بتایا تھا کہ بارش کی پیشگوئی کی وجہ سے سپر فور میں ہونے والا پاک بھارت میچ کولمبو سے ہمبنٹوٹا منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے لیکن ایک گھنٹے کے اندر ہی انہوں نے اپنا فیصلہ واپس لے لیا اور میچ کولمبو میں ہی کروانے کا اعلان کردیا۔

سابق چیئرمین پی سی بی نے اپنی ٹوئٹ میں سوال کیا کہ ہو کیا رہا ہے؟ کیا بھارت پاکستان سے کھیلنے اور ہارنے سے ڈرتا ہے؟

واضح رہے کہ ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے ایشیا کپ کے شیڈول کو مذاق بنا دیا ہے، جے شاہ پہلے ورلڈکپ کے شیڈول کو مذاق بنا چکے ہیں، انہوں نے اب ایشیاکپ کے حوالے سے بھی فیصلوں کو جگ ہنسائی کا سبب بنا دیا۔

پہلے میچز ہمبنٹوٹا منتقل کرنے پر اتفاق ہوا تھا تاہم اب دوبارہ شیڈول کے مطابق میچز کولمبو میں ہی کرانے کا کہا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …