رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ اور اے ٹی سی جج سمیت 53 سیشن ججز تبدیل

میڈیا 92 نیوزڈسک
لاہور: چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے انسداد دہشتگردی عدالت کے جج سمیت 53 سیشن ججز تبدیل کردیے۔

لاہور ہائیکورٹ کے رجسٹرار اور 53 سیشن جج سمیت انسداد دہشتگردی کی عدالت کی تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

انسداد دہشتگردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر کو تبدیل کرکے لاہور ہائیکورٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ اسپشل کورٹ سینٹرل لاہور کے جج فخر بہزاد کو بھی تبدیل کر دیا گیا اور انہیں نئی تعیناتی تک لاہور ہائیکورٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ عرفان احمد سعید کو ملتان کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج فیصل آباد شیخ خالد بشیر رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ تعینات کیے گئے ہیں جب کہ قیصر نذیر بٹ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہور اور سیشن جج محمد تنویر اکبرڈی جی جوڈیشل اینڈکیس مینجمنٹ لاہور ہائیکورٹ تعینات کیے گئے ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملتان محمد اکمل خان کو سرگودھا تعینات کیا گیا ہے جب کہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سیالکوٹ جزیلہ اسلم کو اوکاڑہ تعینات کرنے کے احکامات جاری کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …