سائفر کیس: اسد عمر کی عبوری ضمانت میں توسیع، شاملِ تفتیش ہونے کا حکم

میڈیا 92 نیوزڈسک
اسلام آباد: سیکرٹ ایکٹ اسپیشل کورٹ نے سائفر کیس میں اسد عمر کو ایف آئی اے کے سامنے شاملِ تفتیش ہونے کا حکم دے دیا۔

اسلام آباد کی سیکرٹ ایکٹ کورٹ نے سائفر کیس کی سماعت کی جس سلسلے میں اسد عمر عدالت میں پیش ہوئے۔

دوران سماعت وکیل صفائی بابر اعوان نے عدالت کوبتایا اسد عمر دوبار ایف آئی اے کے سامنے شامل تفتیش ہوچکے ہیں۔

بعد ازاں عدالت نے سائفر کیس میں اسد عمر کی 14 ستمبر تک ضمانت قبل ازگرفتاری میں توسیع کردی اور پی ٹی آئی کے سابق جنرل سیکرٹری کو ایف آئی اے کے سامنے شاملِ تفتیش ہونے کا حکم دیا ہے۔

اسد عمر کی میڈیا سے گفتگو

دوسری جانب عدالت کے باہر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں اسد عمر نے کہا کہ سائفر گمشدگی سے متعلق چیئرمین پی ٹی آئی تفصیلی جواب دے چکے ہیں اور ایف آئی اے کو بھی سائفر کے متعلق بتا چکے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں اسد عمر نے کہا کہ مجھے تو چیئرمین پی ٹی آئی ڈکٹیٹر نظر نہیں آئے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان سے ہمارے وائس چیئرمین کو نہیں ملنے دیا گیا، صرف وکلاء کو ملنے کی اجازت ہے۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ امید ہے توشہ خانہ کیس کا فیصلہ اچھا آئے گا۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …