قومی ٹیم ورلڈکپ میں کیسی کِٹ پہنے گی؟ جرسی کی رونمائی کردی گئی

میڈیا 92 نیوزڈسک
پاکستان کرکٹ ٹیم کی ورلڈ کپ 2023کی اسٹار نیشن جرسی کی رونمائی کردی گئی۔

اس سلسلے میں پیر کے روز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں منعقدہ تقریب میں پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف نے شرکت کی، یہ تقریب اس بات کو ظاہر کررہی تھی کہ پاکستان ٹیم آنے والے آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے لیے پوری طرح تیار ہے۔

ورلڈ کپ کی یہ اسٹار نیشن جرسی درحقیقت پاکستان کرکٹ کے ہیروز اور پرجوش سپورٹرز کے تعلق کو ظاہر کرتی ہے، اس جرسی کا ہر اسٹار کرکٹ کے میدان میں کارناموں ،چمک دمک اور کچھ کردکھانے کی خواہش کی عکاسی کرتا ہے۔

اس جرسی کے ڈیزائن میں وہ جذبہ بھی نمایاں ہے جو کرکٹ سے محبت کرنے والے ہر پاکستانی کے اندر گونجتا رہتا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف کا کہنا ہے کہ اسٹار نیشن جرسی سے دراصل ہمارے کرکٹرز اور جوشیلے شائقین کے درمیان ہر میچ میں ایک مضبوط تعلق سے جڑے رہیں گے، یہ جرسی ہماری کرکٹ کی شاندار روایات اور ورثے اور روشن مستقبل کی عکاس ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر کمرشل عثمان وحید کا کہنا ہے کہ یہ اسٹار نیشن جرسی صرف ایک یونیفارم نہیں ہےبلکہ اس پر کامیابیاں ، قربانیاں اور کہانیاں نمایاں ہیں۔ اس کا ہر اسٹار شائقین کی بھرپور حوصلہ افزائی اور ہمارے ہیروز کی روایات کو بیان کرتا ہے۔اس میں ایک ایک نکتہ بڑی خوبی سے شامل کیا گیا ہے جس سے یہ ہر پاکستانی میں فخر کا احساس پیدا کرے گی۔

یہ اسٹار نیشن جرسی کو پاکستان کرکٹ بورڈ کی آفیشل آن لائن اسٹور Shop.pcb.com.pk سے آرڈر پر حاصل کیا جاسکتا ہے۔

یہ جرسی پہن کر شائقین فخریہ انداز میں اپنے قومی ہیروز کے کارناموں کو یاد کرنے کے علاوہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کو سپورٹ کرسکتے ہیں جو آئی سی سی ورلڈ کپ2023 میں ہماری شاندار روایات دکھانے کے لیے تیار ہے۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …