پی پی کا سی ای سی اجلاس، اعتزاز نے 90 روز میں انتخابات سے متعلق قانونی دلائل دیے

میڈیا 92 نیوزڈسک
پاکستان پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی (سی ای سی) کا اجلاس ہوا جس میں ارکان نے سابق صدر آصف زرداری اور پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پر اعتماد کا اظہار کیا۔

ذرائع کے مطابق سی ای سی اجلاس میں ملکی سیاسی اور معاشی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع نے بتایاکہ ارکان نے ملک میں عام انتخابات سے متعلق تجاویز پیش کیں اور کہاکہ پیپلزپارٹی انتخابات 90 روز میں کرانے کا مؤقف اختیار کرے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اعتزاز احسن نے انتخابات 90 روز میں کرانے سے متعلق قانونی دلائل بھی سامنےرکھے۔

ذرائع مخدوم احمد محمود نے عوامی رابطہ مہم اور پنجاب میں سیلاب متاثرہ عوام کی دادرسی کےلیے دوروں کی تجویز دی۔

ترجمان کے مطابق سی ای سی ارکان نے آصف زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پر اعتماد کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …