افغانستان کیخلاف شاندار فتح، نسیم کو سنسنی خیز میچز میں کس چیز کا خطرہ رہتا ہے؟

میڈیا 92 نیوزڈسک
افغانستان کے خلاف میچ میں قومی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کرنے والے نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ کا کہنا ہے کہ سنسنی خیز میچز میں آخر میں بیٹنگ سے مجھے ہارٹ اٹیک کا خطرہ رہتا ہے۔

گزشتہ روز کھیلے گئے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے افغانستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک وکٹ سے شکست دی تھی۔

میچ کے بعد انٹرویو دیتے ہوئے نسیم شاہ کا کہنا تھا اس سال جتنی بار آخر میں میری بیٹنگ آئی ہے، خدانخواستہ مجھے ہارٹ اٹیک نہ ہو جائے کسی دن۔

نسیم شاہ کا کہنا تھا اس جیت پر اللہ کا جتنا شکر ادا کیا جائے کم ہے، میں ہمیشہ کوشش کرتا ہوں اور مشکل صورتحال میں خود پر یقین رکھتا ہوں۔

ان کا کہنا تھا جب میں کھیلنے گیا تو اس وقت شاداب کریز پر تھے اور مجھے یقین تھا کہ وہ میچ ختم کریں گے لیکن ان کے آؤٹ ہونے کے بعد میرے دل میں آیا کہ اب سب کچھ میرے اوپر ہے اور بولر بھی وہی ہے، بہت خوشی کی بات ہے کہ ہم جیت گئے اور ہمیں اس جیت کی بہت ضرورت بھی تھی۔

نسیم شاہ کا کہنا تھا میں نیٹ میں بھی بیٹنگ کی بہت پریکٹس کرتا ہوں کیونکہ مجھے مشکل صورتحال میں بیٹنگ ملتی ہے اور گراؤنڈ میں صرف کوشش کرتا ہوں جو میرے ہاتھ میں ہے، عزت دینے والی اللہ کی ذات ہے۔

فاسٹ بولر کا کہنا تھا پریشر صورتحال میں خود کو پرسکون رکھنا بہت مشکل ہوتا ہے لیکن میں یہی کوشش کرتا ہوں کہ جو میرے ہاتھ میں ہے وہ کروں، باقی اللہ مدد کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …