افغانستان کیخلاف میچ سے متعلق حسن علی کی پوسٹ پر شاداب کا دلچسپ تبصرہ

میڈیا 92 نیوزڈسک
افغانستان کے خلاف میچ سے متعلق قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی کی سوشل میڈیا پوسٹ پر شاداب خان نے دلچسپ تبصرہ کیا۔

گزشتہ روز کھیلے گئے دوسرے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے افغانستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک وکٹ سے شکست دی اور شاداب خان میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے، انہوں نے 35 گیندوں پر 48 رنز کی اننگز کھیلی۔

شاداب خان کے آؤٹ ہونے کے بعد اس میچ میں نسیم شاہ نے بہترین بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فضل حق فاروقی کے آخری اوور میں 11 رنز بٹور کر گرین شرٹس کو جیت سے ہمکنار کروایا۔

اس میچ کے حوالے سے حسن علی نے سوشل میڈیا پلیٹ فام ایکس پر لکھا کہ میں نے یہ پہلے ہی محسوس کر لیا تھا کہ یہ چار رنز ہوں گے اور ہم میچ جیت جائیں گے۔حسن علی کی ٹوئٹ پر میچ کے بہترین کھلاڑی شاداب خان نے دلسچپ جواب دیتے ہوئے لکھا میں صدقے جاؤں تیری پیشگوئی پر، ساتھ میں شاداب نے دل والے تین ایموجی بھی شیئر کیے۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …