روس نے ویگنر گروپ کے سربراہ کا طیارہ دھماکے سے اڑایا: پینٹاگون کا الزام

میڈیا 92 نیوزڈسک
واشنگٹن: امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے الزام عائد کیا ہےکہ روس نے ویگنر کے سربراہ کا طیارہ دھماکے سےگرایا۔

بدھ کو روس میں طیارے کے حادثے میں روسی نجی ملیشیا ویگنر گروپ کے سربراہ یوگینی پریگوزن سمیت 10 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

روسی حکام کے مطابق طیارہ ماسکو سے سینٹ پیٹرزبرگ جارہا تھا اور ماسکو کے قریب ہی حادثہ پیش آیا جس میں تمام افراد ہلاک ہوگئے تھے
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پینٹاگون عہدیدار نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ امریکی حکام کو یقین ہےکہ یوگینی پریگوزن کو مارا گیا ہے۔

دوسری جانب روسی صدرنے بھی ویگنر گروپ کےسربراہ کی ہلاکت پرخاموشی توڑدی ہے۔

روسی صدر نے کہا کہ یوگینی بہت سی صلاحیتوں کا مالک تھا، اس نے نیو نازیوں کے خلاف جدوجہد میں اہم کردار ادا کیا، یوگینی نےاپنی زندگی میں سنگین غلطیاں کیں لیکن اس کےنتائج بھی ملے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …