کراچی: لسبیلہ میں مسجد کے قریب سیوریج لائن میں دھماکا، 8 افراد زخمی، متعدد دکانیں تباہ

میڈیا 92 نیوزڈسک
کراچی کے علاقے جمشید کوارٹر میں لسبیلہ چوک کے قریب سیوریج لائن کے دھماکے سے 8 افراد زخمی ہو گئے جبکہ متعدد دکانیں تباہ ہو گئیں۔

پولیس کے مطابق لسبیلہ چوک کے قریب نعمان مسجد کے سامنے زیر زمین سیوریج لائن میں نماز جمعہ کے بعد زوردار دھماکہ ہوا۔

دھماکے کے نتیجے میں لگ بھگ 100 گز تک کی دکانیں اور ایک پکوان ہاؤس کو شدید نقصان پہنچا جبکہ 8 افراد زخمی ہوگئے۔

ایدھی فاؤنڈیشن کے مطابق اس واقعہ کے 8 زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …