مکہ میں طوفان: حرم میں عبادت کرنے والی خاتون نے کیا دیکھا ؟

میڈیا 92 نیوزڈسک
مکہ میں حال ہی میں ہونے والی شدید طوفانی بارشوں نے ہنگامی صورتحال پیدا کردی تھی اور اس دوران کلاک ٹاور پر بجلی گرنے اور حرم کے باہر زائرین طوفانی ہواؤں سے نمٹنے جیسی ویڈیوز سامنے آچکی ہیں ۔

حال ہی میں برطانوی خبر رساں ادارے (بی بی سی ) سے گفتگو کے دوران ایک خاتون نے طوفان کے وقت کا آنکھوں دیکھا حال بتایا۔

صائمہ جبار نامی خاتون نے بی بی سی کو بتایا کہ ’ہم نے زندگی میں آج تک اتنے طوفان دیکھے ہیں لیکن ایسا طوفان آج تک نہیں دیکھا، طوفان کے وقت یہاں موجود لوگوں کا بھی یہی کہنا تھا کہ مکہ میں ایسا طوفان آج تک نہیں دیکھا، طوفان اتنا زیادہ تھا کہ زمین پر کھڑے لوگ گھوم رہے تھے، بارش ہر طرف سے آرہی تھی ہم نے ایسا منظر اس سے پہلے کبھی نہیں دیکھا تھا‘۔

صائمہ نے بتایا کہ ’تیز اور طوفانی بارش کے دوران ہم خانہ کعبہ سے لپٹے زاروقطار روتے دعائیں کررہے تھے اور بارش کے بعد کا منظر کچھ اور ہی تھا‘۔

واضح رہے کہ دو روز قبل مکہ سمیت دیگر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی تھی جس سے بیشتر علاقوں میں سڑکیں زیر آب آگئیں جب کہ عمرے پر آئے زائرین کو بھی کچھ مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، اس کے علاوہ ایک ویڈیو مکہ کے کلاک ٹاور کی تھی جس میں بجلی گرنے کا منظر سحر میں مبتلا کردینے والا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …