الیکشن کمیشن کی حلقہ بندیوں اور انتخابی فہرستوں سے متعلق میڈیا پر چلنے والی خبروں کی تردید

میڈیا 92 نیوزڈسک
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے حلقہ بندیوں اور انتخابی فہرستوں کی تجدید کے حوالے سے میڈیا پر چلنے والی خبروں کی تردید کر دی۔

ترجمان الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ چند میڈیا چینلز پر کہا گیا الیکشن کمیشن حلقہ بندیوں کی حتمی اشاعت کےبعد انتخابی فہرستوں کی تجدید کا کام کرے گا۔

ترجمان الیکشن کمیشن کا مزید کہنا ہے یہ خبر درست نہیں کہ حلقہ بندیاں اور ووٹر فہرستوں کی تجدید کے بعد انتخابات کے شیڈول کا اعلان اور انعقاد ممکن ہو گا۔

الیکشن کمیشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے حلقہ بندیوں اور انتخابی فہرستوں پر تجدید کے کام کا آغاز کر دیا ہے، حلقہ بندیاں اور ووٹر فہرستوں کی تجدید کے دونوں کام ساتھ ساتھ مکمل کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …