توشہ خانہ سے القادرٹرسٹ تک کرپشن میں ملوث شخص کوبچانےکیلئےچیف جسٹس سرگرم ہیں: نواز شریف

میڈیا 92 نیوزڈسک

مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے الزام عائدکیا ہےکہ چیف جسٹس توشہ خانہ سے القادر ٹرسٹ تک کرپشن میں ملوث شخص کوبچانےکے لیے سرگرم ہیں۔

لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس عمران خان کو بچانے میں لگے ہیں، وہ جانتے ہیں یہ بندہ کرپٹ ہے اور اس نے پاکستان کو تباہ کیا ہے، اپوزیشن میں سوائے دھرنوں اور احتجاجی مظاہروں کے سوا کچھ نہیں کیا، اقتدار میں آکر بھی اس نے کوئی کسر نہیں چھوڑی۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ امریکا جا کر اس نےکہا کہ جیل میں نواز شریف کےکمرے سے پنکھا، اے سی سب کچھ اتروادوں گا، دھرنوں کے وقت کہتا تھا کہ نواز شریف کے گلے میں رسا ڈال کر گھسیٹ کر نکالوں گا، اس شخص کے لیے چیف جسٹس آف پاکستان اپنے کیریئر کو داؤ پر لگا رہے ہیں۔

نواز شریف کا کہنا تھا کہ کون نہیں جانتا کہ اس کو لانے والے جنرل باجوہ اور جنرل فیض تھے، ثاقب نثار ریکارڈ پر ہیں کہ نواز شریف، مریم نواز کو جیل میں ڈالنا ہے اور عمران کو لانا ہے، انہوں نے ساتھ میں یہ بھی کہا کہ یہ ان لوگوں کا فیصلہ ہے، وہ کون تھے؟ جنرل باجوہ اور جنرل فیض تھے۔

قائد مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس صاحبان نے ہمارے خلاف کیا کچھ نہیں کیا، ان کے بارے میں اندر سےگواہیاں آرہی ہیں، جسٹس شوکت صدیقی سینیئر جج تھے، ان کی گواہی سے بڑا کیا ہوسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …