صمصام بخاری کا استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان

میڈیا 92 نیوزڈسک

سابق صوبائی وزیر اطلاعات و پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما صمصام بخاری نے استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

لاہور میں صمصام بخاری نے جہانگیرترین کے ہمراہ پریس کانفرنس کی اور 9 مئی کے واقعات کی مذمت کی۔

انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کے مذمت کرتا ہوں، جہانگیر ترین اور علیم خان کی قیادت میں آئی پی پی میں شامل ہورہا ہوں۔

ان کا کہنا تھاکہ جو آڈیو لیک ہوئی اس کا مجھ سے کوئی تعلق نہیں۔

اس موقع پر آئی پی پی کے سربراہ جہانگیر ترین کا کہنا تھاکہ نئی مردم شماری کی حلقہ بندیوں کے بعد الیکشن ہونے چاہیے، مارچ میں سینٹ الیکشن ہونے ہیں اس سے پہلے عام انتخابات ہونے چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ صدر مملکت نے جو بات کی اس پر افسوس ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …