عمران خان کی توشہ خانہ کیس پر اپیلیں سماعت کیلئے مقرر، چیف جسٹس کی سربراہی میں بینچ تشکیل

میڈیا 92 نیوزڈسک

سپریم کورٹ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی توشہ خانہ کیس میں اپیلوں پر بینچ تشکیل دے دیا گیا۔

چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال نے توشہ خانہ اپیلیں سماعت کیلئے مقرر کردیں اور ان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ 23 اگست کو سماعت کرے گا۔

جسٹس مظاہر نقوی اور جسٹس جمال مندوخیل بینچ کا حصہ ہوں گے۔

چیئرمین تحریک انصاف نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے 3 اگست کے فیصلوں کو چیلنج کیا تھا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ قابل سماعت ہونے کا معاملہ واپس جج ہمایوں دلاور کو بھجوادیا تھا۔

پی ٹی آئی نے 5 اگست کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کےخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی تھی، چیئرمین پی ٹی آئی نے توشہ خانہ کیس کا ٹرائل معطل کرنے کی استدعا بھی کی ہے۔

خیال رہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں 5 اگست کو 3 سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سز اسنائی گئی تھی اور اسی روز عمران خان کو زمان پارک سے گرفتار کر کے اٹک جیل منتقل کر دیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …