ایشیا کپ اور ورلڈکپ سے قبل بھارتی کپتان نے کھلاڑیوں کو کیا پیغام دیا؟

میڈیا 92 نیوزڈسک

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کا کہنا ہے کہ ہمیں پاکستان سمیت سب ٹیموں کے خلاف کھیلنے کے لیے تیار ی کرنی ہے۔

بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کپتان روہت شرما نے کہا کہ صرف پاکستان نہیں بلکہ دیگر ٹیمیں بھی اچھی کرکٹ کھیل رہی ہیں، ہمیں سب ٹیموں کے خلاف کھیلنے کے لیے تیار ی کرنی ہے۔

روہت شرما نے کہا کہ میں ورلڈکپ میں فیورٹ یا انڈر ڈاگ قرار دیے جانے پر نہیں سوچتا، ہم نے ہر سطح پر صرف بہترین کرکٹ کھیلنی ہے، ٹیم میں ایسے کھلاڑی ہونے چاہئیں جو کسی بھی نمبر پر بیٹنگ کر سکتے ہوں۔

بھارتی کپتان کے مطابق تمام کھلاڑیوں کو پیغام دیا ہے کہ جہاں ضرورت ہوگی اس پوزیشن پر بیٹنگ کرنا پڑے گی، یزوندر چاہل اور ایشون سمیت تمام کھلاڑیوں کے لیے آپشن اور دروازے کھلے ہیں۔

ایشیا کپ کیلئے بھارتی اسکواڈ کا اعلان، کے ایل راہول اور بمراہ کی ٹیم میں واپسی

دوسری جانب بھارتی ٹیم کے چیف سلیکٹر اجیت اگرکار نے کہا کہ کے ایل راہول مکمل فٹ نہیں ہیں اسی لیے سنجو سیمسن کو بیک اپ کےطورپر رکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امید یہی ہے کہ کے ایل راہول ایشیاکپ سے پہلے مکمل فٹ ہوجائیں گے۔

واضح رہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے پیر کی دوپہر ایشیا کپ کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان کیا گیا، ایشیا کپ کے لیے بھارتی ٹیم کی قیادت روہت شرما کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں ویرات کوہلی، شبمن گل، شیریاس ائیر، سوریا کمار یادیو، تلک ورما، اشن کشن، ہاردک پانڈیا، جسپریت بمراہ، محمد شامی، محمد سراج اور پراسید کرشنا شامل ہیں۔

اس کے علاوہ رویندرا جڈیجا، شردل ٹھاکر، کے ایل راہول، اکسر پٹیل اور کلدیپ یادیو بھی ٹیم کا حصہ ہیں جبکہ سنجو سمسن کو اسٹینڈ بائی کھلاڑی کے طور پر ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ایشیا کپ کا آغاز 30 اگست سے ہو رہا ہے، پاکستان اور سری لنکا میں ہونے والے ایشیا کپ میں پہلا مقابلہ پاکستان اور نیپال کی ٹیموں کے درمیان ملتان میں ہو گا جبکہ پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 2 ستمبر کو آپس میں آمنے سامنے ہو ں گی۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …