سروسز اسپتال کے درجہ چہارم کے ملازم کو اینٹی کرپشن نے گرفتار کرلیا

لاہور اپنے نمائندے سے

سروسز اسپتال کے درجہ چہارم کے ملازم کو اینٹی کرپشن نے گرفتار کرلیا

ارشد بٹ نے جعلی اسناد اور جعلی تجربے کی بنیاد پر گریڈ 7 میں جونئیر کلرک ترقی حاصل کی

اینٹی کرپشن حکام کے مطابق ارشد بٹ نے آئوٹ ڈور میں زبردستی دو کمروں پر قبضہ جما رکھا تھا، پیرامیڈیکس کی تنظیم کا نام استعمال کرتے ہوئے ملازم ارشد بٹ غیر قانونی ٹرانسفر پوسٹنگ میں بھی ملوث نکلا

ملازم نے 44 ڈیلی ویجز ملازمین بھارتی کرواکر لاکھوں روپے رشوت وصول کی۔

ایف آئی آر کے مطابق ملازم کے خلاف ادویات، فرنیچر، سرجیکل کا سامان ائیر کنڈیشنر کی چوری میں بھی ملوث نکلا

ارشد بٹ نے پیرا میڈیکس کا نام استعمال کرتے ہوئے ناجائز آمدنی سے اپنی جائیدادیں بنارکھی ہیں، ارشد بٹ رشوت لیکر جعلی میڈیکل کروانے کا ماہر ہے، اور سرٹیفیکٹ بھی جاری کرواتا ہے

ارشد بٹ کو اینٹی کرپشن لاہور ریجن کے اسٹنٹ ڈائریکٹر نوید طارق نے گرفتار کر کے ہتکھڑیاں لگا دیں

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …