لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ سرکل ون لاہور کے ایک ارب کے ٹھیکوں میں بندر بانٹ کا انکشاف

لاہور(اپنے نمائندہ سے )لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ سرکل ون لاہور کے ایک ارب کے ٹھیکوں میں بندر بانٹ کا انکشاف ہوا ہے۔بااثر ٹھیکیداروں کو نوازنے کے ساتھ 15 فیصد پول لیا گیا جس میں ایکسیئین سمیت اعلی افسران مستفید ہوئے۔پیپرا رولز کی خلاف ورزی کر کے سرکاری خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا گیا۔پروفیشنل کنٹریکٹرز کو نظر انداز کیا گیا۔اس حوالے سے سیکرٹری بلدیات اور انٹی کرپشن کو وصول ہونے والی درخواستوں میں سی ای او رائے ونڈ کے شہری ساجد فاروق کی طرف سے الزامات لگائے گئے ہیں کہ 19 دسمبر 2022 کو ایک ارب روپے کے قریب کے ترقیاتی کاموں کے ٹینڈرز میں پول کیا گیا۔اگر میرٹ پر ٹینڈرز ہوتے تو سرکاری خزانے کو خاطر خواہ فائدہ ہوتا۔پیپرا رولز کے خلاف ورک آرڈر منسوخ کر کے خصوصی معائنہ کمیٹی کی نگرانی میں ٹینڈرز کروائے جائیں ۔وسیع پیمانے پر کرپشن سے ترقیاتی کام بھی متاثر ہونگے۔نیب کو دی گئی درخواست میں پبلک ہیلتھ اینڈ انجینئرنگ میں بھی ایک ارب روپے لاگت کے 21 منصوبوں میں کرپشن کی نشاندہی کی گئی ہے درخواست گذار ساجد فاروق کے مطابق سخت مقابلے کے بعد 20 فیصد کم ٹینڈرز بھرے گئے جنھیں تبدیل کر کے زائد ریٹس پر مرضی کے ٹھیکیداروں کو نواز کر سرکاری خزانے کو بھاری نقصان پہنچایا گیا۔شہری کی دراخواست ملتے ساتھ ہی محکمہ انسداد رشوت ستانی نے بھی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے اور لوکل گورنمنٹ سے ریکارڈ بھی طلب کرلیا ہے

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …