چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کے بعد پارٹی میں دراڑیں، عمران کا جانشین بننے کیلئے کوششیں تیز

میڈیا 92 نیوزڈسک

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی گرفتاری کے بعد پارٹی میں دراڑیں پڑ گئیں۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کی میٹنگ میں دو گروپ آمنے سامنے آ گئے اور ایک دوسرے کے خلاف سخت جملوں کا تبادلہ کیا گیا۔

پارٹی ذرائع کا بتانا ہے کہ کور کمیٹی میٹنگ کی تفصیلات اور ریکارڈنگ باہر نکلنے پر پی ٹی آئی رہنماؤں کی جانب سے ایک دوسرے پر الزامات لگائے گئے، پی ٹی آئی رہنماؤں نے ایک دوسرے کو غدار تک قرار دے دیا۔

ذرائع کے مطابق کئی پی ٹی آئی اراکین کی رائے تھی کہ کور کمیٹی اجلاس میں اب سنجیدہ معاملات پر گفتگو نہیں ہو سکتی، ممبر کور کمیٹی کا کہنا تھا عمر ایوب اور شبلی فراز اجازت دیں تو پارٹی کے اندر غدار کی نشاندہی کردوں گا۔

ذرائع کا کہنا ہے ممبر کور کمیٹی نے اجلاس میں دعویٰ کیا کہ کور کمیٹی میں غدار قرار دینے والے ممبر سے عمر ایوب مسلسل رابطوں میں ہیں۔

ذرائع کے مطابق عمر ایوب اور شاہ محمود قریشی کے درمیان بھی چیئرمین پی ٹی آئی کا جانشین بننے کے لیے کوششیں تیز ہو گئی ہیں۔

یاد رہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے اپنی گرفتاری سے قبل وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کو پارٹی معاملات چلانے کے اختیارات تفویض کیے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …