عمران خان کہتے تھے وہ فوج کے خلاف انقلاب لانا چاہتے ہیں: پرویز خٹک

میڈیا 92 نیوزڈسک

پشاور: پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کے سربراہ پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی اسلام آباد میں بیٹھ کر پورے ملک کو چلانا چاہتے تھے اور وہ کہتے تھے کہ وہ فوج کے خلاف انقلاب لانا چاہتے ہیں۔

ایک بیان میں پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کے سربراہ پرویز خٹک نے کہا کہ میرے ساتھ اس وقت 35 سے 40 الیکٹ ایبلز ہیں اور بھی لوگ رابطے میں ہیں لیکن میں نے کئی شمولیتیں روکی ہوئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ الیکٹ ایبلز کے اپنے ووٹ ہوتے ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی کو انتخابات میں لگ پتا جائے گا۔

پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ فروری میں الیکشن ہر حالت میں ہو جانے چاہئیں اگر معاملہ عدالتوں میں گیا تو انتخابات فروری سے بھی آگے جا سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی اسلام آباد میں بیٹھ کر پورے ملک کو چلانا چاہتے تھے، وہ کہتے تھے کہ وہ فوج کے خلاف انقلاب لانا چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …