گرجا گھروں پرکوئی حملہ کرے تو مسلمانوں پر فرض ہےکہ جہاد کریں: جسٹس قاضی فائز عیسیٰ

میڈیا 92 نیوزڈسک

فیصل آباد: سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج اور نامزد چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا ہےکہ گرجا گھروں پر کوئی حملہ کرے تو مسلمانوں پر فرض ہےکہ جہاد کریں۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے جڑاوالہ میں عیسیٰ نگری کا دورہ کیا اور متاثرین سے ملاقات کی جب کہ انہوں نے مختلف گھروں کا بھی معائنہ کیااس موقع پر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے متاثرین کی نقد مالی امداد کی اور ان کی اہلیہ نے متاثرین میں راشن تقسیم کیا۔

اس موقع پر متاثرین سے گفتگو کرتے ہوئے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ جڑانوالہ واقعےکا بہت افسوس ہے، آپ کے غم میں برابرکاشریک ہوں، آپ کے بھی باقی سب کی طرح حقوق ہیں، سب برابر کے شہری ہیں اور کسی کو کسی پر کوئی برتری نہیں۔

انہوں نے کہا کہ کوئی مسلمان ایسا نہیں جو حضرت عیسیٰ کو پیغمبر نہ مانے، آپ کو چرچ بنانے کا اتنا ہی حق ہے جتنا مسلمان کو مسجد بنانے کا ہے، گرجا گھروں پرکوئی حملہ کرے تو مسلمانوں پرفرض ہےکہ جہاد کریں۔

نامزد چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ اپنے عہدے کی وجہ سے یہاں نہیں آیا، ایک شہری کے طور پر دوسرے شہری کے پاس آیا ہوں، ہر انسان کا فرض ہے آپ کی مدد کرے، آپ لوگوں کی مدد ہمارا دینی فریضہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …