پنجاب حکومت اورپی سی بی کے مابین تمام مسائل خوش اسلوبی سے حل ہوگئے

میڈیا 92 نیوزڈسک

پنجاب حکومت اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مابین تمام مسائل خوش اسلوبی سے حل ہوگئے۔

لاہور میں پنجاب حکومت کے نمائندوں اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے عہدیداران کے درمیان نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ملاقات ہوئی۔

پی سی بی کی جانب سے منیجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف اور سینیئر حکام شامل ہوئے جب کہ پنجاب حکومت کی جانب سے چیف سیکرٹری اور پنجاب کے وزرا شریک تھے۔

ملاقات ایک بہترین ماحول میں ہوئی جس کے نتیجے میں تمام گزشتہ مسائل خوش اسلوبی سے حل ہوگئے، اس دوران فریقین کے درمیان اتفاق ہوا کہ مستقبل میں ایک نیا میکانزم بنایا جائےگا تاکہ آئندہ معاملات خوش اسلوبی سے چلائے جاسکیں۔

ملاقات کے دوران ملتان اور لاہور میں ہونے والے ایشیا کپ کے میچوں کے دوران کرکٹ کے شائقین کو بہترین سہولیات فراہم کرنے پر بھی بات ہوئی۔

فریقین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ شائقین کو سکیورٹی کے بہترین انتظامات مہیا کیے جائیں گے تاکہ وہ کھیل سے لطف اندوز ہوسکیں۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …