پی آئی اے ملازمین کا احتجاج دوسرے روز بھی جاری

میڈیا 92 نیوزڈسک

کراچی: پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) کی دو انتظامی حصوں میں مجوزہ تقسیم اور تنخواہوں میں اضافے کے حوالے سے ملازمین و افسران کا احتجاج دوسرے روز میں داخل ہوگیا۔

احتجاجی ملازمین کی جانب سے اعلان کردہ دو گھنٹے کی ہڑتال کے ضمن میں بعد نماز جمعہ پی آئی اے ہیڈ آفس کے گیٹ پر دھرنا دے دیا گیا، دھرنے میں احتجاجی مظاہرین کی کثیر تعداد شریک تھی۔

ملازمین کی جانب سے انتظامیہ، نجکاری اور ائیرلائنز کی دوحصوں میں تقیسم کے خلاف فلک شگاف نعرے لگائے گئے۔

ملازمین نے تنخواہوں میں اضافے اور دیگر مطالبات پر مبنی پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔

مقررین کی جانب سے نگران حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ پی آئی اے کی نجکاری فوری طور پر روکی جائے اور تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …