سری لنکن کرکٹر لاہیرو تھریمانے نے انٹرنیشنل کرکٹ کو خیر باد کہہ دیا

میڈیا 92 نیوزڈسک

کولمبو : سری لنکن کرکٹر لاہیرو تھریمانے نے 13 سالہ انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر منٹ کا اعلان کردیا۔

سری لنکا کرکٹ کی جانب سے لاہیرو تھریمانے کی ریٹائرمنٹ کی تصدیق کردی گئی ہے، جس کے مطابق لاہیرو تھریمانے نے انٹرنیشنل کرکٹ کے تینوں فارمیٹ سے استعفیٰ بھجوایا تھا۔

اس حوالے سےسری لنکن کرکٹ کے سی ای او ایشلےڈی سلوا کا کہنا تھا کہ لاہیرو تھریمانے کی خدمات یاد رکھی جائیں گی۔

واضح رہے کہ لاہیرو تھریمانے نے 44 ٹیسٹ، 127 ون ڈے اور 26 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے ہیں۔

33 سالہ لاہیرو تھریمانے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2014 کی فاتح سری لنکن ٹیم کا حصہ تھے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …