راولپنڈی: ایف آئی اے نے خاتون کو بلیک میل کرنیوالے ملزم کو گرفتار کرلیا

میڈیا 92 نیوزڈسک

راولپنڈی: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے خاتون کو بلیک میل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے کے مطابق سائبر کرائم سرکل نے خاتون کو بلیک میل کرنے والے ملزم کو گرفتار کیا۔

ایف آئی اے کا کہنا ہےکہ ملزم نے متاثرہ خاتون کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کی تھیں، ملزم محسن کو ایف آئی اے نے ملتان سے گرفتار کیا جس کا موبائل فون بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔

ایف آئی اے حکام کا کہنا ہےکہ ملزم کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …