عام انتخابات 90 دن میں نہیں ہونگے، الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں کے شیڈول کا اعلان کردیا

میڈیا 92 نیوزڈسک

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں کے شیڈول کا اعلان کرتے ہوئےکہا ہےکہ عام انتخابات 90 دن میں نہیں ہو سکتے۔

الیکشن کمیشن نے ملک بھر میں نئی مردم شماری کی بنیاد پر حلقہ بندیاں کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہےکہ عام انتخابات 90 دن میں نہیں ہو سکتے، نئی حلقہ بندیوں کو 14 دسمبر تک حتمی شکل دی جائےگی۔

14 دسمبر تک حلقہ بندیاں مکمل کرنےکے بعد الیکشن کمیشن انتخابی شیڈول کا اعلان کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …