قومی کرکٹ اسکواڈ کے پاکستان میں دستیاب کھلاڑی کل سری لنکا روانہ ہوں گےقومی کرکٹ اسکواڈ کے پاکستان میں دستیاب کھلاڑی کل سری لنکا روانہ ہوں گے

میڈیا 92 نیوزڈسک
قومی کرکٹ اسکواڈ کے پاکستان میں دستیاب کھلاڑی کل سپورٹ اسٹاف کے ہمراہ سری لنکا روانہ ہوں گے۔

پاکستان اور افغانستان کی ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ میچز کی سیریز کا پہلا ون ڈے میچ 22 اگست کو کھیلا جائے گا۔

افغانستان کیخلاف سیریز کی تیاری کیلئے پاکستان میں دستیاب کرکٹرز کا کیمپ لاہور میں لگایا گیا جو تین روز کی ٹریننگ کے بعد ختم ہو گیا۔

آخر ی روز کھلاڑیوں نے سیناریو میچ کھیلا، میچ کے دوران آل راؤنڈر فہیم اشرف کی ٹانگ پر بیٹر سلما ن علی آغا کی شاٹ لگ گئی اور وہ گراؤنڈ سے باہر چلے گئے۔

ٹیم منیجمنٹ کے مطابق انجری سنجیدہ نوعیت کی نہیں ہے۔ پاکستان سے سلمان آغا، عبداللہ شفیق، فہیم اشرف، سعود شکیل، محمد رضوان، طیب طاہر، شاہین آفریدی، حارث رؤف اور وسیم جونئیر سپورٹ اسٹاف کے ہمراہ کل دوپہر کو سری لنکا روانہ ہوں گے۔

ماہر نفسیات مقبول بابری 18 اگست کو سری لنکا میں ٹیم کو جوائن کریں گے۔ اسامہ میر اور شاداب خان انگلینڈ سے سری لنکا پہنچیں گے جبکہ لنکا پریمیئر لیگ کھیلنے والے کپتان بابر اعظم، نسیم شاہ، محمد نواز، افتخار احمد، محمد حارث، فخر زمان اور امام الحق سری لنکا میں ٹیم میں شامل ہوں گے۔ اسکواڈ 18 اگست کو ہمبنٹو ٹا میں اکٹھا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …