ماسٹر پلان عامر احمد خان

میڈیا 92 نیوز ڈسک

ماسٹر پلان2050ءلاہور ڈویژن کے روشن مستقبل کا تعین کرے گا ۔ عامرا حمد خان

تمام سٹیک ہولڈرز ماسٹر پلان2050ءپر عمل کرنے کے پابند ہوںگے۔

ماسٹر پلان2050ءلاہور ڈویژن کے روشن مستقبل کا تعین کرے گا ۔ عامرا حمد خان

تمام سٹیک ہولڈرز ماسٹر پلان2050ءپر عمل کرنے کے پابند ہوںگے۔ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے

لاہور( )لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل عامر احمد خان نے کہا ہے کہ ماسٹر پلان2050ءآئندہ تین دہائیوں کے لیے لاہور ڈویژن کے روشن مستقبل کا تعین کرے گا۔تمام سٹیک ہولڈرز ماسٹر پلان2050ءپر عمل کرنے کے پابند ہوں گے اورریگولیٹری اتھارٹی ماسٹر پلان2050ءپر ہرصورت عمل درآمد کروا ئے گی۔ انہوں نے بتایا کہ ماسٹر پلان میں روڈ نیٹ ورکس، دیگر انفراسٹرکچرز ، ایگری کلچر ، معاشی و رہائشی سرگرمیوں ،ٹرانسپورٹیشن ، گرین ایریاز، تعلیم وصحت سمیت بہت سی دیگر سہولتوں کا تعین کیاگیا ہے ۔ یہ ماسٹر پلان ہر قسم کی شہری و دیہی سہولتوں سمیت تحفظ ماحول کے لیے بھی خصوصی طور پر کار آمد ہوگا۔
وہ گزشتہ روز ایل ڈی اے اور محکمہ ماحولیات کے زیر اہتمام ماسٹر پلان2050ءکے ماحولیات کے متعلق منعقد ہونے والی ”عوامی شنوائی “سے گفتگو کرر ہے تھے۔ عوامی شنوائی میں ڈائریکٹر محکمہ ماحولیات، قومی و بین الاقوامی کنسلٹنٹس ،ڈویلپرز ، انجینئر ز،سٹیک ہولڈرز سمیت عام شہریوں نے بڑی تعدادا میں شرکت کی ۔ عوامی شنوائی میں معروف آرکیٹیکٹ کامل خان ممتاز،چیف میٹروپولیٹن پلانر سید ندیم اختر زیدی اور چیف ٹاﺅن پلانر ایل ڈی اے شکیل انجم منہاس نے ماسٹر پلان کے متعلق بریفنگ دی۔اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل عامر احمدخان نے کہا کہ ماسٹرپلان 2050ءکی تیاری میں قومی اور عالمی کنسٹلسٹنس،انجینئرز کی خدمات حاصل کی گئی ہیں اور عام شہریوں کی تجاویز کا بھی خیر مقدم کیاگیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ماسٹر پلان2050ءکے تحت تاریخی ورثے کو محفوظ کرنے کے لیے بھی خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں ۔ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ ایک بڑا مسئلہ ہے ، اس کی ڈسپوزل کے لیے بھی ماسٹر پلان میں خصوصی توجہ دی گئی ہے ۔انہوںنے کہا کہ ماسٹر پلان کے تحت رنگ روڈ منصوبے سے چھوٹے بڑے شہرآپس میں مل جائیں گے۔ گندے پانی کو صاف کرنے ،بارشی پانی کو محفوظ کرنے ،آلودگی اورسموگ کے خاتمے کے لیے بھی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ ماسٹر پلان2050ءتمام شہری سہولتوں کی فر اہمی کے ساتھ ساتھ آلودگی کے خاتمے میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔
عوامی شنوائی میں ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے عامر احمد خان اور دیگر افسران اور کنسلٹنٹس نے ماسٹر پلان کے متعلق شہریوں کے سوالوں کے جوابات بھی دیئے۔شہری عبد الرحیم نے سوال کیا کہ ہڈیارہ ڈرین سے صحت کے مسائل پیدا ہو رہے ہیں ۔اس کے حل پر ایل ڈی اے توجہ دے ۔ ڈی جی ایل ڈی اے عامرا حمد خان نے بتایا کہ ہڈیارہ ڈرین پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے ۔ اسے کور کیاجائے گا اور تین ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ لگائے جائیں گے۔ شیخوپورہ سے آنے والے شہری محمد وقار نے کہا کہ ضلع شیخوپورہ میں بے پناہ شہری مسائل ہیں ،ایل ڈی اے ان کے حل کے لیے بھی اقدامات کرے ۔ڈی جی ایل ڈی عامراحمد خان نے جواب دیا کہ ایل ڈی اے نے شیخوپورہ میں انڈسٹریل ، رہائشی ایریازاور زرعی اراضی کے متعلق مربوط حکمت عملی بنائی ہے اور غیرقانونی رہائشی سکیموں کے سد باب کے لیے بھی بھرپور اقدامات کیے جارہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ شاہدرہ موڑ پر ملٹی لیول فلائی اوور بننے سے بھی شیخوپورہ و لاہور آنے جانے والی ٹریفک کو درپیش مسائل حل ہو جائیںگے ۔ اسی طرح شیخوپورہ میں دیگر مسائل کے حل کے لیے بھی ماسٹر پلان 2050ءبھرپو رطور پر تعین کرے گا۔ ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ ایم ایم عالم روڈ کی ری ڈیزائننگ کی جارہی ہے جس کے تحت اسے ون وے کیاجائے گا۔بائیسکل لین ، پلانٹیشن ، پیدل چلنے والوں کے لیے واکنگ سٹریٹ بنائی جائے گی۔ انہوںنے کہا کہ صحت مند سرگرمیوں کے فروغ کے لیے سائیکلنگ اور پیدل چلنے کو پروموٹ کیاجائے گا۔
عوامی شنوائی میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ہیڈکوارٹرز فارقلیط میر،چیف میٹروپولیٹن پلانر سید ندیم اختر زیدی، چیف ٹاﺅن پلانر شکیل انجم
منہاس سمیت دیگر ایل ڈی اے افسران، ڈویلپرز، کنسلٹنٹس، پلانرز، انجینئر ز، لوکل گورنمنٹ کے افسران، آرکیٹکٹس،سٹیک ہولڈرز،سرکاری /غیر سرکاری اداروں کے نمائندوں اور عام شہریوں نے شرکت کی۔٭٭٭٭٭

فوٹوکیپشن:ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے عامر احمد خان ودیگر افسران ماسٹر پلان کی ماحولیات کے متعلق عوامی شنوائی میں موجود ہیں۔

ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے

یہ بھی پڑھیں

عمران خان نے عمر ایوب کو وزارت عظمیٰ کا امیدوار نامزد کردیا

راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان نے عمر ایوب کو وزیراعظم کے عہدے کا امیدوار …