بھارت نے ہندوتوا سازشوں کو بے نقاب کرتی پاکستانی ویب سیریز پر پابندی لگادی

اہور: بھارت کی وزارت اطلاعات ونشریات نے پاکستانی ویب سائٹس، دوموبائل ایپلی کیشنز، 4 سوشل میڈیا اکاؤنٹس سمیت ایک پاکستانی اسمارٹ ٹی وی ایپ کو بھارت میں بند کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

پاکستانی اسمارٹ ٹی وی ایپ نے حال ہی میں ایک ویب سیریز’سیوک- دی کنفیشنز‘ ریلیز کی ہے جس کی چند ہی اقساط نے بھارت سمیت دنیا کے کئی ممالک میں ہلچل مچائی ہے۔

ویب سیریز میں بھارت کی ہندوتوا نواز حکومت اور آرایس ایس جیسی شدت پسند تنظیموں کے مسلمانوں اورسکھوں پر کیے جانے والے مظالم اور اہم واقعات سے متعلق حقائق کو دکھانے کی کوشش کی گئی ہے۔

اب بھارتی حکومت نے اس ویب سیریز کو بھارت کی سلامتی اور امن وامان کیخلاف سازش قرار دیتے ہوئے اس اسمارٹ ٹی وی ایپ پر ہی پابندی لگادی ہے۔

واضح رہے کہ سیوک – دی کنفیشنز کے نام سے تیار کی گئی ویب سیریز کی پہلی قسط ہی سوشل میڈیا پرشیئرہونے کے بعد بھارت ہلچل مچ گئی ہے۔ اس ویب سیریز میں بھارت  میں 1984 سے 2022 تک ہونیوالے اہم واقعات خاص طورپربھارت کی سابق وزیراعظم اندراگاندھی کے قتل کے بعد سکھوں کا قتل عام، سمجھوتہ ایکسپریس پرحملہ، بابری مسجد کی شہادت، شدت پسند ہندوؤں کا مسلمانوں اورسکھوں کے ساتھ غیرانسانی سلوک، تاج محل سمیت مسلمانوں کی یادگاروں کوتباہ کرنے سازشیں اورواقعات کو الگ الگ کہانیوں کی شکل دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …