کم وقت میں پانچ قمیضیں ہینگر میں ٹانگنے کا گینیز ورلڈ ریکارڈ

آئیڈاہو: امریکا میں 250 سے زائد گینیز ورلڈ ریکارڈ بنانے والے ڈیوڈ رش نے کم وقت میں پانچ ٹی شرٹس کو ٹانگنے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا۔

امریکی ریاست آئیڈاہو سے تعلق رکھنے والے ڈیوڈ رش جو اسٹیم ایجوکیشن کو فروغ دینے کے لیے گینیز ورلڈ ریکارڈ بناتے ہیں، نے 16.78

ڈیوڈ رش کا کہنا تھا کہ یہ ریکارڈ بناتے وقت ان کو اس بات کا علم ہوا کہ ان کی قمیضوں کے گریبان گینیز قوائد کے اعتبار سے کافی بڑے تھے لہٰذا انہوں نے ریکارڈ کے لیے اپنی اہلیہ کی شرٹس کا انتخاب کیا۔

بعد ازاں ان کو علم ہوا کہ قوائد و ضوابط کے مطابق ان کے ہینگر بھی چھوٹے ہیں لہٰذا انہوں نے بڑے ہینگر لے کر ریکارڈ بنانے کی کوشش کی۔

اس سے قبل یہ ریکارڈ جاپان کے کائٹو کوئیزومی نے 2015 میں 27.93 سیکنڈز میں پانچ شرٹس ٹانگ کر اپنے نام کیا تھا۔

سیکنڈز میں ٹی شرٹس کو ہینگر پر ٹانگ کر یہ ریکارڈ اپنے نام کیا۔

یہ بھی پڑھیں

محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب کا روڈا اور سی بی ڈی پنجاب میں سفری سہولیات کے لئے نئے نظام کی تشکیل کا فیصلہ

محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب نے عصر حاضر کے تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے روڈا اور …