اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب کے چھاپے، اسسٹنٹ سب انسپکٹر ، نائب تحصیلدار اور گرداور سمیت 5 افراد گرفتار

اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب کے چھاپے، اسسٹنٹ سب انسپکٹر ، نائب تحصیلدار اور گرداور سمیت 5 افراد گرفتارسیالکوٹ سے گریڈ 14 کے رشوت خور نائب تحصیلدار کو گرفتار کر لیا گیا۔نائب تحصیلدار محمد بوٹا اور گرداور انور جان کو جعلی شجرہ نسب جاری کرنے پر گرفتار کیا گیا۔ملزمان نے جعلسازی سے 5 مرلہ زمین مقدمہ میں نامزد ملزم محسن منیر کے نام پر منتقل کی۔ ملزمان کے خلاف تھانہ اینٹی کرپشن سیالکوٹ میں مقدمہ درج کر لیا گیاہے۔بہاولپور سے اینٹی کرپشن پنجاب نے رشوت خور اے ایس آئی کو گرفتار کیا۔اسسٹنٹ سب انسپکٹر حق نواز ہیڈرجکان پولیس سٹیشن میں تعینات تھا۔حق نواز کو اینٹی کرپشن بہاولپور نے ٹریپ ریڈ کے ذریعے گرفتار کیا۔کارروائی کے دوران رشوت کے 30 ہزار روپے بھی برآمد کئے گئے۔اے ایس آئی حق نواز نے شہری سے 25 ہزار رشوت وصول کی اور مزید 30 ہزار روپے رشوت کا مطالبہ کیا تھا۔اینٹی کرپشن نے منڈی بہاوالدین سے گریڈ 12 کے ریڈیو گرافر کو رشوت لینے کے الزام میں گرفتار کیاریڈیو گرافر ساجد علی تارڑ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منڈی بہاؤالدین میں تعینات تھا۔ملزم کو 30 ہزارروپےرشوت وصول کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔کارروائی کے دوران رشوت کی رقم کے نشانذدہ نوٹ بھی برآمد کئے گئے ۔ملزم کے خلاف تھانہ اینٹی کرپشن منڈی بہاؤالدین میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …