رائیونڈ میں بڑھتی فحاشی کے سیلاب کے آگے بند باندھنا مشکل ہوگیا

رائیونڈ میں بڑھتی فحاشی کے سیلاب کے آگے بند باندھنا مشکل ہوگیا

سی ڈی دوکانوں انٹرنیٹ کلبوں پر ننگی فلمیں قبحہ خانوں کی تعداد میں اضافہ شریف والدین سخت پریشان.

رائیونڈ( عثمان چیمہ سے ) تبلیغی مرکز اور نواز شریف محل کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور قصبہ رائےونڈ آج فحش فلموں کئ دوکانوں کی بھرمار کی وجہ سے ضلع لاہور کا بدنام ترین علاقہ بن گیا مقامی پولیس اور زمہ دار ادارے آنکھیں موند کر بیٹھ گئے کوئئ پوچھنا والا نہیں رہا گلی محلوں اور بازاروں میں ننگی فلمیں کی دوکانوں پر بے پناہ رش ہے بھٹی چوک فلائی اوار چوک مانگا روڈ فیکٹری ایریا میں فحش فلمیں آپ لوڈ کرکے دینے والوں کی دوکانوں پر صبح شام کاروبار عروج پر پہنچ گیا دوکان داروں نے بھاری کرایوں پر دوکانیں لیکر نئئ نسل کو گمراہ کرنے کا ٹھیکہ لے لیا ہے ہر دوکان پر تین چار کمپیوٹر ہزاروں فلمیں فولڈروں میں محفوظ کی ہوئئ ہیں جہاں ہر عمر کے افراد موبائلوں یو ایس پی ایز اور ایس ڈی کارڈ میں آپ لوڈ کروا رہے ہیں صرف دس روپے کے عوض ہر قسم کی مطلوبہ فلم عام دستیاب ہے عریان فلموں کے عام دستیاب ہونے سے ماحول پر انتہائئ برا اثر پڑرہا ہے قصور جیسے واقعات بھی اسی گندے ماحول کا نتیجہ ہیں فیکٹری ایریا میں بلیو فلموں کی نمائش کے لئے کئئ منی سنیما گھر موجود ہیں جہاں فلم بین خود ساختہ یورپین ماحول میں بیٹھے فلمیں انجوائے کرتے نظر آتے ہیں لڑکے اور لڑکیوں سے اکھٹے کام لینے والی متعدد فیکٹری میں ان فلموں کی وجہ سے بھودگی بڑھ رہی ہے روزانہ کی بنیاد ہر لڑکیوں اور لڑکوں کے ناجائز تعلقات کی خبریں معمول کا حصہ ہیں رائیونڈ میں فحش فلموں سے پھیلنے والی بے حیائئ کی وجہ سے تقریبا ہر گھر کے نوجوان متاثر ہورہے ہیں ادھر رائیونڈ میں قبحہ خانوں کی تعداد میں تشویشناک حد تک اضافہ ہورہا ہے میٹرنٹی سنٹروں پر غیر قانونی ابارشن کے واقعات عام ہیں شریف والدین تشویش ناک صورتحال سے سخت پریشان ہیں اور کسی کے سامنے اپنی اولاوں کی برائئ کرنے سے قاصر ہیں فحاشی کے اس سیلاب کے آگے بندھ باندھنا تقریبا ناممکن ہوچکا ہے تبلیغی مرکز کے مرکزی گیٹ کے ساتھ انٹرنیٹ کلبوں پر فحش فلمیں دکھانے کا دھندہ کبھی تھما نہیں غرض کہ نیک نام علاقہ اداروں کی مجرمانہ غفلت کے باعث بدنام ہورہا ہے تبلیغی مرکز کے اکابرین اور ذمہ دار شریف شہریوں نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ رائیونڈ میں بڑھتی ہوئی بے حیائئ کو روکنے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات عمل میں لائیں

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …