27 کروڑ روپے کی سرکاری زمین پر پلازہ تعمیر کرنے پر ن لیگی رہنما محمد عباس اور ایم سی لاہور کے اعلی افسران سمیت سات افراد پر اینٹی کرپشن میں مقدمہ درج

27 کروڑ روپے کی سرکاری زمین پر پلازہ تعمیر کرنے پر ن لیگی رہنما محمد عباس اور ایم سی لاہور کے اعلی افسران سمیت سات افراد پر اینٹی کرپشن میں مقدمہ درج

لاہور ۔ لاہور میں کروڑوں روپے مالیت کی سرکاری زمین پر غیر قانونی میاں میر پلازہ تعمیر کرنے کا معاملہ پر میاں میر پلازہ کے مالک مسلم لیگ ن کے کنٹونمنٹ کونسلر محمد عباس اور میونسپل کارپوریشن لاہور کے اعلی افسران سمیت 7 افراد پر اینٹی کرپشن میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
[pdf-embedder url=”https://media92.pk/wp-content/uploads/2021/11/CamScanner-11-04-2021-11.10.pdf” title=”CamScanner 11-04-2021 11.10″] تفصیلات کے مطابق ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ کے ریفرنس پر اینٹی کرپشن نے پرچہ درج کیا۔ ڈی سی لاہور نے سرکاری زمین پر قابض مافیا کے خلاف قانونی کاروائی کرنے کے ریفرنس ڈی جی اینٹی کرپشن محمد گوہر نفیس کو بھیجا تھا۔ ڈی سی لاہور نے اپنے ریفرنس میں مفادکنندگان اور ملوث سرکاری افسران کے خلاف قانونی کاروائی کی استدعا کی تھی ۔ڈی سی لاہور نے اپنے ریفرنس میں لکھا تھا کہ غازی آباد روڈ پر واقع میاں میر پلازہ سرکاری زمین تعمیر کیا گیا ہے۔ غیر قانونی پلازہ 9 کنال پر مشتمل ہے۔ریونیو ریکارڈ کے مطابق 8 کنال 13 مرلہ زمین صوبائی حکومت کی ملکیت ہے۔


27 کروڑ روپے مالیت کی سرکاری زمین پر میونسپل کارپوریشن کے متعلقہ افسران کی نا اہلی اور ملی بھگت سے پلازہ تعمیر کیا گیا سرکاری افسران کی ملی بھگت سے محمد عباس ، محمد افضل اور محمد عمر نے سرکاری زمین پر پلازہ تعمیر کیا ۔ اینٹی کرپشن کی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق متعلقہ ریونیو آفیسر محمد رشید بٹ کے دور میں پلازہ تعمیر کیا گیا ۔ میونسپل کارپوریشن کے تحصیل آفیسر پلاننگ شوکت علی اظہر نے سرکاری زمین پر غیر قانونی تعمیر کی منظوری دی۔ بلڈنگ انسپکٹر عبدالباسط نے نااہلی اور مفاد کنندگان کے ساتھ ملی بھگت سے غیر قانونی تعمیر کو رپورٹ نہ کیا ۔

اس حوالے سے اینٹی کرپشن حکام کا کہنا ہے کہ پنجاب بھر میں قبضہ مافیا کے خلاف بلاامتیاز کاروائیاں جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …