ٹی 20ورلڈ کپ میں ڈی آر ایس ڈیبیو کیلیے تیار

دبئی: ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھی ڈی آر ایس ڈیبیو کے لیے تیار ہے جب کہ مختصر فارمیٹ کے میگا ایونٹ میں بھی پلیئرز کو اب امپائرز کے فیصلے چیلنج کرنے کا اختیار ہوگا۔

آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ میں پہلی بار ڈسیشن ریویو سسٹم ڈی آر ایس کا استعمال ہوگا، آئی سی سی نے میگا ایونٹ کیلیے سسٹم کی دستیابی کی تصدیق کردی ہے، ٹورنامنٹ کا آغاز 17 اکتوبر سے عمان میں ابتدائی راؤنڈ کے ساتھ ہوگا جبکہ باقی مقابلے متحدہ عرب امارات میں کھیلے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …