زمین ڈاٹ کام نےگلبرگ لاہور میں تعمیر ہونے والے کثیرالمنزلہ منصوبے ٹی سکوئر کی مارکیٹنگ اور سیلز کے حقوق حاصل کر لئے

زمین ڈاٹ کام نےگلبرگ لاہور میں تعمیر ہونے والے کثیرالمنزلہ منصوبے ٹی سکوئر کی مارکیٹنگ اور سیلز کے حقوق حاصل کر لئے
ٹی سکوئر کے الٹرا ماڈرن لگژری اپارٹمنٹس رئیل اسٹیٹ مارکیٹ میں ایک جدید اضافہ ثابت ہوں گے ، سینئر ڈائریکٹر زمین ڈاٹ کام، لئیق چوہدری
گلبرگ لاہور کی پرائم لوکیشن پر عالمی معیار کا منصوبہ تعمیر کریں گے، ڈائریکٹر ٹی سکوئر، سجاد علی چوہدری، عمار خان
لاہور(میڈیا92) پاکستان کے سب سے بڑے پراپرٹی ادارے زمین ڈاٹ کام نے گلبرگ لاہور میں تعمیر ہونے والے جدید کثیر المنزلہ منصوبے ٹی سکوئر کی مارکیٹنگ اور سیلز کے حقوق حاصل کر لئے ہیں۔ اس حوالے سے زمین ڈاٹ کام کے ہیڈ آفس میں تقریب منعقد کی گئی، جس میں زمین ڈاٹ کام کے سینئر ڈائریکٹرسیلز لئیق چوہدری، ڈائریکٹرز سیلز باسل حفیظ، علی ریحان اور محمد عثمان جبکہ ٹی سکوئر کے ڈائریکٹرز سجاد علی چوہدری اور عمار خان سمیت دیگر عہدیداران شریک ہوئے۔
گلبرگ لاہور کی پرائم لوکیشن پر تعمیر ہونے والا ٹی سکوئر گراؤنڈ سمیت دس فلورز پر مشتمل ہو گا، جس میں شہر لاہور کے سب سے شاندار اور الٹرا ماڈرن لگژری اپارٹمنٹس پیش کئے جائیں گے۔
اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے زمین ڈاٹ کام کے سینئر ڈائریکٹر سیلز لئیق چوہدری نے کہا کہ ٹی سکوئر میں پیش کئے جانے والے الٹرا ماڈرن لگژری اپارٹمنٹس اپنی جدید اور عالمی معیار کے مطابق سہولیات کی بدولت رئیل اسٹیٹ مارکیٹ میں ایک منفرد اضافہ ثابت ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے بے مثال منصوبے متعارف ہونے کے بعد شہر لاہور میں اب اپارٹمنٹ لیونگ کا کلچر فروغ پا رہا ہے جو کہ رئیل اسٹیٹ مارکیٹ کے لئے خوش آئند ہے۔
ٹی سکوئر کے ڈائریکٹرزسجاد علی چوہدری اور عمار خان نے کہا کہ اس منصوبے کے تمام الٹرا ماڈرن لگژری اپارٹمنٹس کو عالمی معیار کے مطابق نہ صرف جدید اور منفرد سہولیات دستیاب ہوں گی بلکہ شہر کے وسط میں پرائم لوکیشن کی وجہ سے یہاں سے تمام اہم مقامات تک رسائی بھی آسان ترین ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …