سات ہیروں کو سات پتھروں سے بدلنے والی نوسرباز خاتون گرفتار، ویڈیو وائرل

لندن:
جعلسازی کرکے سات ہیروں کو معمولی پتھروں سے بدلنے والی 60 سالہ عادی مجرم خاتون پر مقدمے کی سماعت مکمل ہونے پر انہیں ساڑھے پانچ برس قید کی سزا دی گئی ہے۔

یہ واقعہ 2016 میں لندن میں پیش آیا تھا جب ایک فرانسیسی خاتون لولو لاکاٹوس ہیروں کی ایک بڑی دکان ’بوڈیز‘ میں آئیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ ہیرے جواہرات کی ماہر ہیں اور انہیں دیکھنا چاہتی ہیں۔ بین الاقوامی جرائم پیشہ گروہ سے تعلق رکھنے والی خاتون نے خود کو روسی ارب پتی سرمایہ کار کی نمائندہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ انہیں بطورِ خاص ہیروں کے انتخاب کے لیے یہاں بھیجا گیا ہے۔

لیکن لولو نے بار بار کہا کہ وہ انگریزی اچھی طرح نہیں بول سکتیں اور وقت ضائع کرتی رہیں۔ اس دوران انہوں نے بڑی چالاکی سے ہیروں کا بیگ اپنی گود میں رکھا اور اس کی جگہ ایک ایسا بیگ واپس کیا جس میں سات پتھر ہی موجود تھے۔ یہ کام انہوں نے بہت ہوشیاری سے کیا جس کی تفصیلات ویڈیو میں بھی دیکھی جاسکتی ہے جو تیزی سے مقبول ہورہی ہے۔

بدھ کے روز اس مقدمے کا فیصلہ ساؤتھ وارک کراؤن کورٹ میں ہوا جس میں انہیں ساڑھے پانچ برس قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق پوری واردات کی منصوبہ بندی کی گئی تھی۔ برطانیہ پہنچنے کے اگلے روز وہ دو افراد کے ساتھ اسٹور میں داخل ہوئیں اور کہا کہ وہ روسی ارب پتی شخص کے بعض جواہرات کی ماہر کے طور پر کام کرتی ہیں اور یہاں سات ہیرے خریدنا چاہتی ہیں۔ ابتدائی تعارف کے بعد وہ واپس چلی گئی۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …