محکمہ پنجاب پولیس میں تھانہ کلچر کو تبدیل کرنے کیلئے فرنٹ ڈیسک کا آغاز کیا گیا

لاہوررپورٹ خالد صمدانی
محکمہ پنجاب پولیس میں تھانہ کلچر کو تبدیل کرنے کیلئے فرنٹ ڈیسک کا آغاز کیا گیا جس میں نوجوانوں کو کنٹریکٹ پر محکمہ پنجاب پولیس میں بھرتی کیا گیا فرنٹ ڈیسک کے قیام سے تھانہ کلچر میں واضح تبدیلی رونما ہوئی لیکن یہ تبدیلی لانے والے فرنٹ ڈیسک افسران گزشتہ 5 سال سے نہ تو مستقل ہوسکے ہیں اور نہ ہی انکی تنخواہوں میں گزشتہ 5 سالوں میں کوئی اضافہ کیا گیا ہے عرصہ 5 سال سے مستقل نہ کئے جانے اور تنخواہوں میں اضافہ نہ ہونے کے باعث فرنٹ ڈیسک کے متعدد ملازمین استعفاء دیکر محکمہ پنجاب پولیس کو خیر باد کہہ چکے ہیں لیکن محکمہ کی جانب سے فرنٹ ڈیسک افسران کو مستقل کرنے اور انکی تنخواہوں میں اضافہ کرنے کی بجائے پنجاب پولیس سے کانسٹیبل فرنٹ ڈیسک افسران سے ٹرین کروا کر فرنٹ ڈیسک پر تعینات کئے جا رہے ہیں۔فرنٹ ڈیسک افسران گزشتہ کئی سالوں سے IG پنجاب اور حکومت پنجاب کی جانب امیدیں باندھیں ہوئے ہیں لیکن فرنٹ ڈیسک کے ملازمین کی فلاح و بہبود کیلئے کوئی خاظر خواہ پراگرس نہ ہورہی ہے۔کنٹریکٹ ایکسٹنڈ کرنے کے پروسس میں کئی کئی ماہ فرنٹ ڈیسک افسران کی تنخواہیں روک لی جاتی ہیں جس سے فرنٹ ڈیسک کے افسران معاشی مسائل کا شکار رہتے ہیں۔

ترجمان پولیس ماڈل ٹاؤن ڈویژن
15جون 2021

ایس پی ماڈل ٹاؤن/وزٹ

ایس پی ماڈل ٹاؤن دوست محمد کا تھانہ کاہنہ کا دورہ،

دوست محمد نے فرنٹ ڈیسک،رپورٹنگ و ریکارڈ روم سمیت مختلف شعبوں کا معائنہ کیا،،

دوست محمد نے حوالات میں موجود ملزمان سے گرفتاری کے متعلق استفسار کیا،،

ریکارڈ رجسٹرز،عملہ کی حاضری اور صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیا،

محرر تھانہ کو ریکارڈ کی بروقت تکمیل کی ہدایت دی،،

اختیارات سے تجاوز اور نارواسلوک کسی صورت برداشت نہیں،ایس پی ماڈل ٹاؤن

پولیس سٹیشنز محکمہ پولیس کی پہلی شناخت اور انصاف کی فراہمی کا اولین ذریعہ ہیں،،ایس پی ماڈل ٹاؤن

تھانوں میں آ کر شہریوں کو تحفظ محسوس ہونا چاہیے،ایس پی ماڈل ٹاؤن

صفائی نصف ایمان ہے، تھانوں کا ماحول خوشگوار بنانے کیلئے صفائی پر بھر پور توجہ دیں،، ایس پی ماڈل ٹاؤن

شہریوں کے ساتھ بدتمیزی ہر گز برداشت نہیں،سائلین کو انتہائی عزت و احترام سے مخاطب کریں،، ایس پی ماڈل ٹاؤن دوست محمد

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …