حکومت نے ملک کو تین سال میں دیوالیہ کردیا ہے، مولا نا فضل الرحمان

اسلام آباد(میڈیا 92 نیوز آن لائن)
جمیعت علماءاسلام (ف) کے قائد اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ( پی ڈی ایم ) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے تین سالوں میں ملک کو معاشی لحاظ سے دیوالیہ کردیا ہے جبکہ مہنگائی کے پہاڑ گرا کر عوام کی کمر توڑ دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولا نا فضل الرحمان کا کہناتھا کہ 29مئی کو پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس بلایا گیا ہے جس میں جمعیت علماءاسلام تجاویز دے گی اور تمام جماعتوں کی مشاورت سے مشترکہ لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔ پیپلز پارٹی اور اے این پی کی باتیں میڈیا میں پھیلائی گئی ہیں، پی ڈی ایم اجلاس میں پی پی اور اے این پی کو نہیں بلایا جائے گا ، پی ڈی ایم قیادت ہی دونوں جماعتوں کے متعلق فیصلہ کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …