ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ نے فلسطینی شہریوں کے لیے بڑا اعلان کرتے ہوئے مسلمانوں کے دل جیت لیے

کراچی (میڈیا 92 نیوز آن لائن)
فلاحی ادارے ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی نے امدادی کارروائیوں میں حصہ لینے کے لیے فلسطین جانے کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق فیصل ایدھی نے اس سلسلہ میں ویزے کی درخواست جمع کروادی ہے۔فیصل ایدھی کا کہنا ہے کہ ایدھی فاونڈیشن کے تحت فلسطین میں امدادی کارروائیوں میں حصہ لینا چاہتے ہیں، بیٹے سعد ایدھی سمیت ہم پانچ افراد فلسطین جائیں گے۔ایدھی فاونڈیشن کے نمائندوں کی فلسطینی سفیر سے ملاقات بھی ہوئی ہے جس میں فلسطینی سفیر کے مطابق فلسطین میں ادویات کی زیادہ ضرورت ہے۔

فیصل ایدھی کے مطابق وہ مصر کے راستے فلسطین جائیں گے،مصر کے ویزے کیلئے بھی درخواستیں دےرہے ہیں، دوائیں اور خوراک مصر سے ہی خریدیں گے اس حوالے سے ڈھائی سے 3 کروڑ کا بجٹ تیار ہے۔ہمیں حکومت سے اس سلسلے میں کوئی امداد نہیں چاہیے، عوام کی مدد سے سب کرلیں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ایدھی فاؤندیشن کی جانب سے بھارت میں کورونا کا شکار مریضوں کے لیے مدد کی پیشکش کی گئی تھی تاہم اسے پر بھارت کی جانب سے کوئی جواب نہیں دیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …